5 فروری، 2019، 1:26 PM

دنیا بھر میں نئے چینی سال کے آغاز پر جشن

دنیا بھر میں نئے چینی سال کے آغاز پر جشن

چین سمیت دنیا بھر میں نئے قمری سال کے آغاز پر جشن جاری ہے، چین بھر میں عمارتوں کو روشنیوں سے سجا دیاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں نئے قمری سال کے آغاز پر جشن جاری ہے، چین بھر میں عمارتوں کو روشنیوں سے سجا دیاگیا۔

فضاؤں میں رنگ برنگی لالٹینیں چھوڑی گئیں جبکہ لوگوں نے روایتی رقص بھی کیا۔ اس موقع پر روایتی رقص بھی کیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا،نئے قمری سال کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ بیجنگ میں نئے قمری سال کے موقع پر لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس سے شہر جگمگا اُٹھا۔ روشنیوں سے بھرپور اس فیسٹیول میں شہر بھر کے گلی کوچوں کو مختلف اشکال کی رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایاگیا جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کر دیا۔

News ID 1887879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha